the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


اسرائیل نے مزید 13سوپولیس اہلکار مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں تعینات کردیے ہیں جبکہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نئی سربراہ نے کہا ہے کہ اگر امن مذاکرات کی بحالی کی جانب کوئی پیش رفت نہیں ہوتی تو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تشددکی نئی لہر شروع ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے 13 سو پولیس اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کردیااور مسجد الاقصیٰ میں صرف خواتین اور 35سال سے زائد عمر کے مسلمانوں کو نماز جمعہ کے لیے جانے کی اجازت دی گئی جبکہ قبلہ اوّل کی جانب جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے قریباً500 فلسطینی نوجوانوں کو روک دیا۔

اسرائیلی انتظامیہ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے حکم دیا ہے کہ اسرائیل پر



حملے کرنے والے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کردیا جائے ۔ادھر اردن کے دارالحکومت عمان میں مسجد الاقصی میں اسرائیلی فورسزکے فلسطینی باشندوں پر تشددکیخلاف اخوان المسلموں نے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اخوان المسلموں کے سربراہ ہمام سعید نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اسرائیل سے اپنا سفیر بلانا ہی کافی نہیں اس سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا ہم عوام کی جانب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کو ختم کیا جائے۔

دریں اثنا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نئی سربراہ فیڈریکا مگرینی نے انتہا پسند صہیونی وزیرخارجہ ایویگڈور لائبرمین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن مذاکرات کی بحالی میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تواسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد کی نئی لہر شروع ہوسکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.